اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے گزشتہ جولائی کے مہینے میں داعش اور القاعدہ سے وابستہ چار ہزار آٹھ سو اڑتالیس دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ اس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ میں آیا ہے کہ عراقی فوج نے سات صوبوں صلاح الدین ، دیالہ ، الانبار ، نینوا ، بابل ، بغداد اور کرکوک میں آپریشن کر کے ان دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے اور وہ عوام کی مدد کے ساتھ باقی دہشتگردوں کی سرکوبی کے لۓ بھی اپنا آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس رپورٹ میں آيا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں سعودی عرب ، مراکش اور تیونس کے شہری بھی شامل ہیں۔ واضح رہےکہ عراق میں دہشتگرد عوام کے قتل عام کے ساتھ ساتھ ان کا سامان لوٹنے اور خواتین کی آبروریزی کے بھی مرتکب ہوتے ہیں۔
.......
/169